توانائی کی تنصیبات پر حملے عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا عالمی توانائی کانفرنس سے خطاب

 قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )  مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کی اپیل کردی۔ قاہرہ میں عالمی

بڑا ڈیٹا Mar 31, 2026 IDOPRESS

قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کی اپیل کردی۔

قاہرہ میں عالمی توانائی کانفرنس سے خطاب میں مصری صدر نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ خلیجی خطے میں جنگ کو آپ کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔ توانائی کی تنصیبات پر حملے عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی خطے میں جاری جنگ کو روکنے میں کردار ادا کریں، میرے مطابق وہی اس جنگ کو ختم کراسکتے ہیں، انسانیت اور امن کے نام پر امریکی صدر ایسا کریں۔

خطاب کے دوران عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوگئی اور قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرسکتی ہیں، جس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملے عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ہم نے ایرانی حملوں کی مذمت کی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں