
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کو ایک انتباہی پیغام بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے اتحادی یمنی حوثیوں کو قابو کرے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی وجہ سے ایران کو دیا گیا پاکستان کا یہ انتباہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
رائٹرز نے اپنے خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی فوجی کردار صرف سعودی حدود کے دفاع تک محدود رہے گا۔
یہ رواں سال فروری میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔
