
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ماں اور بچی کی لاشیں مردہ خانے جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
