امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات، ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

عی Aug 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔


ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان ثقافتی ورثے کے تحفظ، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھروں کی ترقی میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے گندھارا سمیت پاکستانی نوادرات کی وطن واپسی میں امریکی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میوزیم کو جمہوریہ کوریا کے تعاون سے عالمی معیار کے جدید میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ ایکشن پلان، ثقافتی تبادلوں اور ثقافتی سفارت کاری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں