فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف پیپر لیک کا الزام،مقدمے کے مندرجات پر سپریم کورٹ کا اظہار حیرت

عی Aug 6, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف پیپر لیک کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے مندرجات پر سپریم کورٹ نے اظہار حیرت کیا ہے،عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا،عدالت نے کیس سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواست گزار کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پیپرز لیک کا معاملہ انتہائی سنگین ہے باریک بینی سے جائزہ لیں گے،وکیل نے کہاکہ درخواست گزار پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا پیپر لیک کا الزام نہیں ہے،مقدمے میں کہا گیا ہے درخواست گزار نے پیپر لیک کرنے کی کوشش کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں