ایران میں ایک حلقہ مذاکرات کا جبکہ دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جی ڈی وینس

عی Aug 6, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس نے فاکس نیوز سے گفتگو میں ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اپنے ملک کے عوام کی ناراضی سے متعلق تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے، جبکہ ایک سخت گیر حلقہ جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے دوران امریکی مذاکراتی وفد کی قیادت کرنے والے وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ کشیدگی اور محاذ آرائی کے عمل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم وہ یقین رکھتے ہیں کہ آخرکار ’سب کچھ امریکی عوام کے حق میں ہوگا۔‘


ادھر بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد باقر غالیباف آئندہ چند روز میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کر سکتے ہیں۔ ایران نے سرکاری طور پر ان رپورٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔


غالیباف تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے چیف مذاکرات کار تھے، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔


تاہم دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور تصادم شروع ہونے کے بعد یہ مفاہمتی یادداشت عملاً بے اثر ہو گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں