
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے زیراستعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کھڈکوچہ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیا مزید موثر بنا دی گئیں،متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
