افغانستان نے رحمت شاہ کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا کپتان مقررکر دیا

عی Jul 23, 2026 IDOPRESS

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا کپتان جب کہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو حشمت اللہ شاہدی کےکپتانی سے دستبردار ہونےکے بعدکپتان مقرر کیا گیا ہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی۔

رحمت شاہ 2021 سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کی بطور کپتان پہلی اسائنمنٹ آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈےمیچز اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں