
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی بھی نئی قیمت سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بدھ کیلئے اضافہ کردیا ۔ قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے لٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد اسکی فی لٹر قیمت 367 روپے 21 پیسے تک جا پہنچی جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے 78 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 289 روپے 37 پیسے ہو گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 22 جولائی کیلئے ہوگا۔
