لاہور موٹروے زیادتی کیس، مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج

عی Jul 22, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور موٹروے زیادتی کیس میں مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج کردی گئیں،لاہور ہائیکورٹ نے مجرم عابد علی اور شفقت عرف بگا کی اپیلیں خارج کردیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈین این اے، میڈیکل اور فرانزک شواہد نے جرم ثابت کردیا،لاہور ہائیکورٹ نے مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کردی،جسٹس شہباز علی اور جسٹس طارق محمود نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کا بیان اہم شواہد رکھتا ہے،ڈین این اے رپورٹ مجرم عابد علی کے جرم کو ثابت کرتی ہے،

گاڑی سے ملنے والے خون کے نمونے مجرم کے ڈی این اے سے میچ ہوئے،فرانزک شواہد نے پراسیکیوشن کا مقدمہ مضبوط کردیا،

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شناخت پریڈ میں دونوں مجرموں کی درست شناخت ہوئی،مجرموں نے خاتون اور بچوں کو زبردستی گاڑی سے نکالا، جرم انتہائی سنگین اور معاشرے کو خوفزدہ کرنے والا تھا، مجرمان کو اجتماعی زیادتی کیس میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں