
کیپشن: Representational image
لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کو پولیس نے تھانہ ڈیفنس سی میں غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے اور سرکاری ملازم کو دھمکانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ملزم ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہیں اور آج عدالت پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف مقدمہ غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ٹریفک حکام کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
