
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے درآمدی سامان کی کارگو ڈیکلریشن میں درآمد کنندگان کی شناخت سے متعلق نئی معلومات شامل کرنا لازمی قرار دے دیا جس کیلئے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کردی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت درآمدی سامان کی کارگو ڈیکلریشن میں درآمد کنندگان کی شناخت سے متعلق نئی معلومات شامل کرنا لازمی قرار دی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترامیم کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت کی گئی ہیں۔
