ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانتی چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا کردار بہت اہم ہے، ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک

عی Mar 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا کردار بہت اہم ہے، ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانتی چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین چاہتا ہے ٹرمپ کے چین کے دورے سے پہلے جنگ بندی ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مئی کے مہینے میں ٹرمپ کے ہونے والے چین کے دورے کو جنگ بندی کے ساتھ مشروط کرسکتا ہے۔پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چین کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس وقت پاکستان کو بہت اچھی پوزیشن دی ہے اور پاکستان بہت اچھے طریقے سے معاملات لے کر چل رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں