
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں سگریٹ کا جائز کاروبار کرنے والے کچھ لوگ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس پہنچ گئے جس کا انکشاف خود کابینہ رکن نے کیا۔
’’ایکس‘‘ پر انہوں نے بتایاکہ’’ ٹیکسوں کا موسم ہے، میرے پاس سگریٹ کے جائز کاروبار والے حضرات آر ہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی شرح کم کریں تو اس سیکٹر میں ناجائز سیگریٹ کا کا روبار کم ہو گا اور ملکی خزانے کی آمدن زیادہ ہو گی، میں اس تاویل سے عمومی طور پہ اتفاق کرتا ہوں۔ماضی قریب میں ناجائز اور چوری کی سگریٹ فیکٹریوں پہ سختی کی گئی تو یہ ایک صوبے سے نکل کر باقی صوبوں پھیل گئی ہیں۔ پرانے زمانے میں لاہور کے ایک کونے میں ایک کاروبار ہوتا تھا۔ حکومتوں نے وہ کاروبار بند کروایا تو وہ سارے لاہور میں پھیل گیا۔ اب سنا ہےکہ ناجائز سگریٹ بنانے والوں نے پولٹری فارمز کے اندر مشینیں لگا لی ہیں ۔
