سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ سہولت کا بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پارلیمنٹرینز  اور ان کے اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول سے متعلق بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان

جگہ May 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پارلیمنٹرینز اور ان کے اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول سے متعلق بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روزایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا۔

اس کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کیا، (تنخواہیں و الاؤنسز) ایکٹ 1974 کی دفعہ 12 کی ذیلی دفعہ (4) میں ترمیم کی جائے گی جبکہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

سینیٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے بل کی مخالفت کی تو چیئرمین سینٹ نے ہاؤس میں بیٹھے ارکان کی آراء کو بھانپتے ہوئے وزیر مملکت سے کہا کہ آپ ووٹنگ کرائیں گے تو ہار جائیں گے اس لیے بل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں، جس پر بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

مزید براں قومی اسمبلی سے پاس اسلام آباد میں لازمی تھیلسیمیا اسکریننگ بل اور حقِ مفت اور لازمی تعلیمی ترمیمی بل بھی منظور ہوگیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں