اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی،بنی گالہ میں ریٹس کم ہو گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر  نے

جگہ Apr 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 5 سال تک کی عمارت کی قیمت 3 ہزار سے کم ہو کر 2500 روپے فی مربع فٹ رہ گئی۔ 5 سال سے پرانی عمارت کی قیمت 1500 سے کم ہو کر 1200 روپے فی مربع فٹ مقرر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بی 17، سی 14 اور سی 15 سیکٹرز میں پلاٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ڈی 12 میں فلیٹس اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن بھی کم کر دی گئی، جی 13 سے جی 17 تک مختلف سیکٹرز میں قیمتیں کم کر دی گئیں۔

مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد اور بنی گالا میں بھی سرکاری قیمتوں میں کمی کردی گئی، مختلف ایریاز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تاہم بلیو ایریا اور بڑے کمرشل علاقوں کی قیمتیں زیادہ تر برقرار ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں