دورۂ بنگلادیش کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورۂ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس

جگہ Apr 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورۂ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، منتخب کھلاڑیوں کا کیمپ 29 اپریل سے کراچی میں لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ برس جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی ٹیم میں3 سے4 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ٹیم مینجمنٹ میں بھی رد و بدل کا امکان ہے، اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد ہیڈ کوچ ہوں گے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی سرفراز احمد کی رائے شامل کی جائے گی۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر روحیل نذیر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی کو شیڈول ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں