بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بین الاقوامی برادری کا متفقہ مطالبہ ہے،

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بین الاقوامی برادری کا متفقہ مطالبہ ہے، عالمی برادری آبنائے ہرمز کی بحالی چاہتی ہے۔
بی بی سی کے مطابق بدھ کی شب فون پر گفتگو کے دوران وانگ یی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ملک کی حیثیت سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ آبنائے کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی اور آمدورفت کا تحفظ بھی یقینی ہونا چاہیے، عالمی برادری چاہتی ہے کہ آبنائے میں معمول کی آمدورفت بحال کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ ان کے بقول امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وانگ یی کو بتایا کہ ایران پرامن مذاکرات کے ذریعے ایک معقول اور حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔
