سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

سافٹ ویئر Sep 20, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب کارروائی کی جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کر لی گئیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کیلئے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں