‏ایران اور روس کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون کیلئے 25 ارب ڈالر کا معاہدہ

توانائی Jun 5, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)‏ایران اور روس کےدرمیان جوہری شعبے میں تعاون کیلئے 25 ارب ڈالرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

ایران اور روس نے 25 ارب ڈالر مالیت کا ایک وسیع ایٹمی تعاون معاہدہ طے کیا ہے، جس کا مقصد تہران کے ایٹمی ڈھانچے کو وسعت دینا ہے، اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ماسکو میں منعقدہ آن لائن کانفرنس جس میں ایران اور روس دونوں ممالک کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی، ایران کے سفیر کاظم جلالی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہرمز منصوبہ اور بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی توسیع، پُرامن ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون کے سب سے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔

آخر میں ایرانی سفیر نے عالمی فورمز پر روس کی سیاسی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور توانائی، ٹرانسپورٹ، جدید ٹیکنالوجیز اور معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تہران اور ماسکو کے درمیان سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں