
لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیات(WorldEnvironmentDay)کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں صوبے میں پلاسٹک کے خاتمے کا غیر معمولی عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنے کی اپیل کردی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گزشتہ سال فوگ میں نمایاں کمی اورماحول کی بہتری پراظہار تشکرکیا اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں نمایاں ماحولیاتی بہتری پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور پوری ٹیم کوشاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے غیر معیاری پلاسٹک بیگز کے استعمال پرقانونی کارروائی کے تسلسل، پنجاب میں خطے کی پہلی انوائرمنٹ آبزرویٹری پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔
