تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کےصدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ روکنے میں پاکستان کا موثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے،ثالثی اور جنگ بندی میں

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کےصدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ روکنے میں پاکستان کا موثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے،ثالثی اور جنگ بندی میں معاونت پر پاکستان کے موثر کردار کو سراہتا ہوں،ایرانی وفد کی اسلام آباد مذاکرات میں قابل قدر میزبانی پر پاکستان کو سراہتا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی صدرکاکہناتھا کہ ایران امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے،ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں،انہوں نے زور دیا کہ عالمی قوانین اوراصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیئں۔
مسعود پزشکیان نے کہاکہ امریکا اس تنازع میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازع سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی،ایرانی صدر کاکہناتھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے،امید ہے اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا،خطے کی سکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہئے۔
