لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3

توانائی Apr 15, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لسیکو میں شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیر اعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 2 کے بجائے 6، 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں