
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر کے علاقے بستی چیزل آباد میں واقع ایک گھر کے واش روم سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، پی ایف ایس اے ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جو کہ شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے، خاتون کی ویراں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
