یانگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کے نئے سال تھنگیان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عام معافی کا اعلان کر دیاگیا۔ خبرایجنسی کے مطابق

یانگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کے نئے سال تھنگیان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عام معافی کا اعلان کر دیاگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے رہنما من آنگ بلائنگ نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کردیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کی قید کی سزا میں کمی ہو گئی۔
وکیل سوچی کاکہناتھا کہ آنگ سان سوچی کی سزا میں 4سال 6ماہ کی کمی کی گئی ہے۔
یادرہے کہ آنگ سان سوچی کوبغاوت، بدعنوانی ودیگر مقدمات میں 27سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
