انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 8 افراد جاں بحق

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایئربس ہیلی کاپٹر، جو مقامی کمپنی میتھیو ایئر

چپ ٹیک Apr 17, 2026 IDOPRESS

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایئربس ہیلی کاپٹر، جو مقامی کمپنی میتھیو ایئر نوسانتارا کی ملکیت تھا، گزشتہ صبح مغربی کلیمنتان صوبے میں پرواز بھرنے کے تقریباً پانچ منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل لقمان ایف لیسا کے بیان کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آٹھ افراد مرد تھے، جن میں ایک ملائیشین شہری بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے طیارے کے حادثے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے، اور فیلڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ایک گھنے جنگل اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں لاشیں تلاش کر لیں، لاشوں کو صوبائی دارالحکومت پونتیانک منتقل کیا جا رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں