لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عقیل احمد صدر،محمد یوسف انجم سیکرٹری اور افضل افتخاربلامقابلہ خزانچی منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عقیل احمد صدر،محمد یوسف انجم سیکرٹری اور افضل افتخاربلامقابلہ خزانچی منتخب کرلیا گیا، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں فرخ عطا بٹ، رفیق خان اور سرفراز احمد پر مشتمل الیکشن کمشن نے انتخابی عمل مکمل کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سجال زاہد مقصود، محمد یعقوب، پاکستان رائٹرز فیڈریشن کے چیئرمین شاہد شیخ نے کھیلوں کے فروغ میں صحافیوں کے کردار کو سراہا اور اتحاد، یکجہتی،بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا۔اس سے پہلے سالانہ جنرل کونسل اجلاس کی صدارت صدر عقیل احمد اور سیکرٹری سجال یوسف انجم اور نے گزشتہ دو سال کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں پی سی بی کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر اور دیگر میڈیا آفیشلز کا سجال اور لندن میڈیا میچ کے کامیاب انعقاد پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں صحافیوں اور پی سی بی کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے کا عزم کیا۔
تمام ممبران نے گزشتہ باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عقیل احمد کو آئندہ دو سال کیلئے ایک بار پھر صدر ،یوسف انجم کو سیکرٹری اور افضل افتخار کو خزانچی منتخب کیا گیا۔نومنتخب بااباڈدی نے سجال ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھیوں کی فلاح کے لئے مزید بہتر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
