اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ ،ایران جنگ کے دوران گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سے 180 ارب روپے سے زائد پٹرولیم لیوی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ ،ایران جنگ کے دوران گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سے 180 ارب روپے سے زائد پٹرولیم لیوی وصول کی۔
روزنامہ’’ دنیا‘‘ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مڈ اپریل تک مجموعی طور پر 1 ہزار 234 ارب روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کلیکشن رہی جو گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریباً 400ارب روپے زیادہ ہے ۔گزشتہ 1 ماہ مارچ کے دوران مالی سال 2024-25 کے مارچ کی نسبت 52 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں اضافی اکٹھے کیے گئے ۔ رواں مالی سال کے لیے پی ڈی ایل کا ہدف 14 سو 68 ارب روپے مقرر ہے اور مالی سال کے اختتام تک حکومت کے اس ہدف سے زیادہ وصولی کا امکان ہے ۔
