امریکہ اور ایران میں معاہدہ نہ ہونے کی وجہ کون سے ’دو بنیادی نکات‘ تھے؟امریکی نائب صدر نے بتا دیئے

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اتوار کی صبح پریس کانفرنس میں امریکہ ایران مذاکرات بے نتیجہ رہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا تھا: ’میں نے

چپ ٹیک Apr 14, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اتوار کی صبح پریس کانفرنس میں امریکہ ایران مذاکرات بے نتیجہ رہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا تھا: ’میں نے اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں کہ ہم کن معاملات پر لچک دکھا سکتے ہیں اور کن پر نہیں۔ اور یہ چیز ہم نے بہت کھل کر ان (ایران) کے سامنے رکھی ہے، انھوں نے ہماری شرائط تسلیم نہیں کیں۔‘

بی سی سی اردو کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے امریکی ’ریڈ لائنز‘ کی تفصیلات بتائی ہیں۔


جے ڈی وینس کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کو بتا دیا گیا کہ کس معاملے پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے اور کون سے معاملے پر ایران کو کوئی ٹھوس یقین دہانی کرانا ہو گی تاکہ ’امریکی صدر یہ محسوس کر سکیں کہ انھیں ایک اچھی ڈیل مل رہی ہے۔‘


جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکہ کے دو بنیادی مطالبات تھے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ’یہی ہماری تمام ریڈ لائنز کی بنیاد ہے۔‘


نائب صدر نے بتایا کہ ایرانی یہ کہنے پر تو آمادہ ہیں کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے لیکن امریکہ تصدیق کے لیے ایک نظام وضع کرنا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا اور یہ بھی یقینی بنانا چاہتا ہے ایران کی پاس یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت نہ رہے۔


جے ڈی وینس کے مطابق امریکہ کا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ایران میں موجود افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کر دیا جائے۔


انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ کے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے نتیجے میں وہ مواد (افزودہ یورینیم) ملبے تلے دبا ہے لیکن ’ہم یہ مواد مکمل طور پر ایران سے باہر لے جائیں گے تاکہ اس کا کنٹرول امریکہ کے پاس ہو۔‘


جے ڈی وینس نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ مذاکرات بے نتیجہ کیوں رہے۔


امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نائب صدر نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں ’بہت پیشرفت ہوئی۔‘ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم شاید کسی معاہدے تک پہنچنے کا اختیار نہیں رکھتی تھی تو سوچا گیا کہ ’انھیں تہران واپس جانے دیا جائے اور ہم امریکہ واپس چلے جاتے ہیں۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں