جو میرے نصیب میں ہوگا، مل کر رہے گا،بابر اعظم

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کپتان اور  معروف بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے جو میرے نصیب میں ہوگا، مل کر رہے گا،اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا

چپ ٹیک Apr 14, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی کپتان اور معروف بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے جو میرے نصیب میں ہوگا، مل کر رہے گا،اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،کراچی کی وکٹ روز تبدیل ہوتی ہے،پی ایس ایل 11 کے اگلے میچز میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔پیر کو لیگ کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز کو24 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی پانے والی پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہونے کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم پلان پر عمل کرنے سے کامیابیاں مل رہی ہیں ،ذاتی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں ہوں ،مسلسل محنت پر بھرپور یقین رکھتا ہوں، سفیان مقیم سے مستقبل میں بہت امیدیں وابستہ ہیں،توقع ہے کہ وہ آگے چل کر پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کریں گے ،میری کوشش ہوتی ہے کہ سفیان مقیم سمیت ہر نئے کھلاڑی کو بھرپور اعتماد دوں ،ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ روزانہ تبدیل ہو رہی ہے ،ہر روز نئے گیم پلان کے ساتھ میدان میں آنا پڑتا ہے،میچ میں کنڈیشنز کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،اگلے تین میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ کے لیے تیار ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں