پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے

چپ ٹیک Mar 24, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

100 انڈیکس 4449 پوائنٹس اضافے سے 157190 پر کھلا اور اس وقت انڈیکس 2005 پوائنٹس کے اضافے سے 154745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پانچ دن حملہ موخر کرنے کے اعلان کے باعث یورپ اورامریکا کےبعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے، شنگھائی سٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد مثبت ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں