نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت جاری

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جو اختلافات کو ختم کرنے اور امن کے ذریعے تنازعات کے حل کو فروغ دیں، چاہے وہ عالمی سطح پر ہوں، یوکرین میں یا کہیں اور ہوں۔
سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تمام فریقین احتیاط، کشیدگی میں کمی، اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔
