اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی،ناگزیر صورتحال میں ہائی اوکٹین ذاتی حیب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد قومی وسائل کا موثر اور ذمہ دارانہ استعمال ہے،وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کو فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ غیرضروری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے،اقدام سے حکومتی اخراجات میں کمی اور وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا، وزیراعظم کی فیصلے کی موثر نگرانی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50فیصد کٹوتی پہلے ہی نافذ العمل ہے۔
