86ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، قوم کو مبارک باد

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات

چپ ٹیک Mar 23, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940ء ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، اس دن ہمارے اجتماعی وژن کو واضح شکل ملی اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، ایمان، امید اور عزم و استقامت کی قوت سے بھرپور یہ دن قوم کے غیر متزلزل ارادے کی عکاسی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں