اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ نجی ٹی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائے گا اور دہشت گرد کارروائیوں، سرحد پار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائےگا۔
یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن 24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہےگا۔
