شمالی کوریا میں پارلیمانی انتخابات،  کم جونگ ان نے  بھاری کامیابی حاصل کر لی

پیانگ یانگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 2026ء کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کر لی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت

چپ ٹیک Mar 20, 2026 IDOPRESS

پیانگ یانگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 2026ء کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کر لی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت نے تقریباً تمام نشستیں جیت لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا اور اس کے اتحادیوں نے 99.93 فیصد ووٹ حاصل کیے، جس کے نتیجے میں 15 ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے تمام 687 ارکان منتخب ہو گئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 99.99 فیصد بتایا گیا ہے، جو کہ غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 0.0037 فیصد ووٹرز ووٹ نہیں ڈال سکے، جس کی وجہ ان کا بیرونِ ملک یا سمندر میں ہونا بتائی گئی، جبکہ صرف 0.00003 فیصد افراد نے ووٹ دینے سے انکار کیا۔

نو منتخب اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں سوشلسٹ آئین میں ترمیم پر غور کیا جائے گا، توقع ہے کہ اس اجلاس میں جنوبی کوریا کے خلاف سخت مؤقف کو آئینی شکل دی جائے گی اور کم جونگ ان کو دوبارہ سٹیٹ افیئرز کمیشن کا سربراہ منتخب کیا جائے گا، جس سے ان کی طاقت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں