لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سےکرکٹ بھی متاثر،انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں گیندوں کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سےکرکٹ بھی متاثر،انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں گیندوں کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک کی گیند کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کلبز کو مکمل تعداد میں گیندیں فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔موجودہ صورتحال میں ٹیموں کو ابتدائی طور پر صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔انگلینڈ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک کی گیند استعمال کی جاتی ہے، ہر سیزن میں تقریباً 4 سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں نیا کرکٹ سیزن 3 اپریل سے شروع ہوگا۔