ثقافتی ورثہ کا تحفظ: لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی

چپ ٹیک Mar 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریازریوائیول کا اجلاس ہوا جس میں لاہور میں قدیمی اور تاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی، جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تصویری جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز کا پرانا نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کر پرانا نام ہی لکھا جائے گا۔

دوران اجلاس اندرون لاہور میں ہنرمندوں کی شناخت سے منسوب 36 کوچہ / گلیوں پر رپورٹ پیش کی گئی، داتا دربار کی توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، توسیع کے لئے 18 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرین کو مارکیٹ ریٹس پر ادائیگی کی ہدایت کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں