بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق

چپ ٹیک Mar 19, 2026 IDOPRESS

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی، جوکہ امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال، حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں