شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید

چپ ٹیک Mar 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔


چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (بروز جمعرات) بمطابق 29 رمضان المبارک کو کوہسار بلاک وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی، سپارکو نے آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے باقاعدہ طور پر قابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں