چین نے جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کی کوششیں شروع کر دیں 

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جن نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ میں ثالثی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا

چپ ٹیک Mar 9, 2026 IDOPRESS

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جن نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ میں ثالثی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ ’خلیجی خطے میں امن و سلامتی کے لیے‘ ریاض کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ژائی نے چین کو ’سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار‘ قرار دیا ہے۔ وہ سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

پیر کے روز شہزادہ فیصل کے ساتھ ملاقات میں ژائی نے خطے میں جاری کشیدگی پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا اور زور دیا کہ خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ ’بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کی مذمت کی جانی چاہیے۔‘

ژائی نے بیجنگ کے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ ’فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں