لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک فساد سے وابستہ ایک خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک فساد سے وابستہ ایک خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ایک پرامن، زندہ دل اور ثقافتی شہر ہے، جس کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ لاہور میں4 سال جعلی حکومت کرنے والے اور زمان پارک کے باہر ناچ گانے کرنے والوں کو آج اپنی سیاست پر شرم آنی چاہیے۔ جو عناصر ماضی میں لبرٹی چوک اور مینارِ پاکستان کو سیاسی سرکس میں تبدیل کرتے رہے، وہ آج اسی لاہور پر تنقید کرکے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک فساد کے تمام ٹرمپ کارڈ، جعلی تحریکیں اور ”انقلاب فرام ہوم“ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان چکے ہیں۔پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک مزید کسی فتنے، انتشار یا فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
