ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کےمطابق پاکستانی شہری

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کےمطابق پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا، تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا۔
