(ن) لیگ کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی: اسد عمر

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ووٹ  لے کر

چپ ٹیک Jan 16, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے یہ ثابت کیا کہ ان کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک ثابت کیا کہ وہ سیاسی پارٹی ہے۔( ن) لیگ ووٹ لے کر نہیں آئی، اگر ووٹ لے کر آتے تو ان کو عوام کی پریشانی ہوتی۔پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی حل نہیں، آپ کو ایک بار پھر ساتھ بیٹھنا ہوگا، ایک نیا میثاق جمہوریت بنانا ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورت حال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

قبل ازیں اسد عمر نے کمرۂ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں