راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے عمران خان نے قوم کو پیغام دیا کہ جب تک آپ غلامی کے مائنڈ سیٹ میں

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے عمران خان نے قوم کو پیغام دیا کہ جب تک آپ غلامی کے مائنڈ سیٹ میں رہیں گے، چینی مافیا، لینڈمافیا، ایکسٹیشن مافیا، مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے، آزادی چاہتے ہیں تو لڑنا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے تحریک کے قائد محمود خان اچکزئی ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں تحریک انصاف مکمل عملدرآمد کرے,خاص طور پارلیمنٹیرینز احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخسوا سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں ، ان کے کردار کو بھرپور سراہا ہے ۔ عمران خان نے کہا سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، کچھ مزید پیغامات دیے ہیں وہ انکو الگ سے پہنچاؤں گی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان این ڈی یو جانے والے پارٹی رہنماؤں پر شدید برہم،بولے جولوگ ہم پر ظلم کررہے ہیں ان کے پاس جانا ناقابل برداشت ہے،یہ لوگ پارٹی کے میر جعفر،میر صادق ہیں وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کےلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
