کویت سے بھارت کی پرواز میں بم کی اطلاع،طیار ے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیار ے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے

چپ ٹیک Dec 2, 2025 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیار ے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی، ای میل میں پرواز میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کا بتایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ طیارے سے مسافر اور سامان اتار کر تلاشی لینے پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں