استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں

چپ ٹیک Dec 2, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں حکومت نے تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، پرسنل بیگیج سکیم ختم کرنے اور گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویزشامل ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کیلئے حکومت ایک سکیم ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، باقی دو سکیموں کو سخت بنانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں وزارت تجارت نے سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کیا جائے۔

اس کے علاوہ دوسری دو سکیموں ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم اور گفٹ سکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت کی جانب سے ان سکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں تبدیلی کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں