تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے ملک کے اہم ترین سونے کے ذخائر میں سے ایک میں نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی دریافت مشرقی

سورس: Representational Image
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے ملک کے اہم ترین سونے کے ذخائر میں سے ایک میں نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی دریافت مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں واقع نجی ملکیتی ’’شادان گولڈ مائن‘‘ میں ہوئی ہے، جسے ایران کی اہم ترین سونے کی کانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس نئے ذخیرے کی باقاعدہ توثیق وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادان گولڈ مائن کے ثابت شدہ ذخائر میں ایک بڑے نئے سونے کے وین (Vein) کی دریافت کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایران میں اس وقت 15 فعال سونے کی کانیں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی زرشوران مائن ہے جو ملک کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
