راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی حالت کیسی ہے، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی توہم آرام سے چلے جاتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہمیں گرفتار کرناہے تو کر لیں ، گزشتہ ہفتے ہمارے ساتھ جو ہوا اس سے کیافرق پڑا۔ کیا مریم نواز کو نہیں پتہ کہ پنجاب حکومت کیا کررہی ہے یا عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا ہورہا ہے، پنجاب حکومت اس سب کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بدنام زمانہ پولیس بن چکی ہے کیونکہ یہ لوگوں کو قتل بھی کردیتے ہیں اور مار بھی دیتےہیں۔
