راولپنڈی (ویب ڈیسک) نواحی علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ایک ملزم کی باقاعدہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) نواحی علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ایک ملزم کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اُسے زنجیروں سے باندھ کر برہنہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔
مسلح شخص کا نام ملک جنید ظہیر معلوم ہوا، سرعام شاہراہ پر تشدد کے وقوعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
